اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا۔
پینٹاگون کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کو واشگٹن میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کرنی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو امریکہ جانے سے روکا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع ایران پر ممکنہ حملے کے بارے میں گفتگو کرنے جا رہے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پہلے خود امریکی صدر جو بائیڈن سے اس بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News