فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کا خیال رکھيں تو اللہ ان پر رحمت نازل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، تمام امت مسلمہ کا دشمن مشترکہ ہے، تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہو گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان تمام مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، غاصب صیہونیوں نے فلسطین کی سرزمین خون سے رنگ دی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ہمیں دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے، افغانستان سے یمن تک تمام عالم اسلام کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا آج کا خطبہ لبنان و فلسطین کے بارے میں ہے، فلسطین کس کا ہے؟ یہ غاصب کہاں سے آئے؟ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News