یمن: حوثیوں نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا

یمن: حوثیوں نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا
یمن میں حوثی جنگجوؤں نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اور امریکی ساختہ ایم کیو 9 ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے جس کی ویڈیوز میں مبینہ طور پر زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے۔
حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون صعدہ کےعلاقے میں مشن پرموجودتھا۔
امریکی دفاعی حکام نے ڈرون کو کھونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ساختہ ایم کیو9 ریپر ڈرون گرائےجانےکی تحقیقات کررہےہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔
حوثی ترجمان غزہ جنگ کےآغاز سےاب تک 10 امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

