بھارتی اسپتال کا بنگلادیشی مریضوں کا علاج کرنے سے انکار
کولکتہ: بھارت میں اسپتال انتظامیہ نے بنگلادیش سے آنے والے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے شمالی علاقے مانیکٹلا میں واقع جے این رے اسپتال نے بنگلادیش سے آنے والے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پڑوسی ملک میں ہندوؤں کے خلاف ہونے والے مبینہ مظالم کے خلاف احتجاجاً بنگلادیش سے آنے والے مریضوں کا علاج نہیں کریں گے۔
اسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر معینہ مدت تک کسی بھی بنگلادیشی مریض کو علاج کے لیے داخل نہیں کیا جائے گا۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کے ساتھ ان کے توہین آمیز رویے کی وجہ سے کیا گیا ہے جب کہ انہوں نے شہر کے دیگر اسپتالوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی بنگلادیشی شہریوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News