مقبوضہ کشمیر؛ کینسر کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کینسر کے مریضوں میں تشویش ناک حد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کینسر کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2013 سے اب تک سری نگر کے صورہ اسپتال میں کینسر کے تقریباً 45 ہزار مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
ماہرین صحت نے علاقے میں کیسنر کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ کی کئی وجوہات بتائی ہیں جن میں جینیاتی رحجان، طرز زندگی، ماحولیاتی عوامی اور ناکافی وسائل کی وجہ سے تشخیص میں تاخیر شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کینسر کے مرض کی تشخیص کے لئے صرف ایک مشین ہے جو سری نگر کے صورہ اسپتال میں دستیاب ہے۔
عوامی حلقوں نے مشینوں کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکین مشین نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کی تشخیص کے لیے مشین کا ہونا ضروری ہے لیکن اس کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News