اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا
اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 14 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیاہے۔
جنگ بندی بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ان خدشات کے درمیان شروع ہوئی کہ آیا یہ جنگ بندی اسرائیلی فوج اور حزب اللہ فورسز کے درمیان لڑائی کے مستقل خاتمے کا باعث بنے گی یا نہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ رات اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی-اسرائیل سرحد کے آر پار لڑائی ختم ہو جائے گی۔یہ معاہدہ دشمنی کے مستقل خاتمے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔۔
جو بائیڈن نے کہاکہ دونوں طرف کے شہری جلد ہی بحفاظت اپنے علاقوں میں واپس جا سکیں گے اور اپنے گھروں، اپنے اسکولوں، اپنے کھیتوں، اپنے کاروبار اور اپنی زندگیوں کو دوبارہ پہلے کی طرح شروع کر سکیں گے۔
حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیاہے۔
حزب اللہ جنگ بندی معاہدے پر کسی بھی براہ راست بات چیت میں حصہ نہیں لیا ہے۔ لبنانی پارلیمانی اسپیکر نبیہ بیری حزب اللہ کی جانب سے ثالثی کر رہے ہیں۔
لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ انہوں نے بائیڈن کو بتایا کہ وہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دشمنی ختم کرنے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی امریکی صدر کو بتایا کہ ان کی حکومت نے جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے ۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اگلے 60 دنوں میں جنوبی لبنان سے اپنی افواج کو بتدریج نکالے گا اور لبنانی فوج اور ریاستی سیکیورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
