ٹرمپ کی جیت کی بعد دوسری مرتبہ کرپٹوکرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح بٹ کوائن کے لیے بہتر ثابت ہوئی ہے اور کرپٹو کرنسی کی قیمت پہلی بار 89 ہزار ڈالر تک جاپہنچی ہے، جبکہ چند ماہ قبل 38 ہزار ڈالر تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا کو دنیا کا ’ کرپٹو کیپیٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ان کی جیت کے ساتھ ہی دنیا کی اہم ترین ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ایک بٹ کوائن کی قدر89 ہزار امریکی ڈالر ( 2کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد) کی سطح عبور کرگئی ہے، اور اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک بٹ کوائن کی قدر میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2024 کے اختتام تک یہ کرنسی ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیز بشمول ڈاج کوائن جسے ایلون مسک نے پروموٹ کیا ہے، کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نےکرپٹوکرنسی پر ٹیکسز کٹوتیوں کے خاتمےکا اعلان کیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News