Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر؛ ایک حملے کے دوران بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک، 3 اہلکار زخمی

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر؛ ایک حملے کے دوران بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک، 3 اہلکار زخمی
مقبوضہ کشمیر؛ ایک حملے کے دوران بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک، 3 اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر؛ ایک حملے کے دوران بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک، 3 اہلکار زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک حملے کے دوران بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے کشوان میں مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک اور 3 فوجی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج علاقے میں ناکہ لگا کر تلاشی لے رہی تھی کہ جس دوران نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں پر حملہ کیا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حملے میں ایک افسر اور 3 شدید زخمی اہلکاروں کو فوری قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دوران علاج ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگیا۔

مرنے والے افسر کی شناخت راکیش کمار کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

Advertisement

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جب کہ بھارتی فوجی بھی حملہ آوروں کی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر؛ ضلع ادھم پور میں دو خواتین گرفتار
بھارتی فوجی نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
جنوبی کوریا میں ایمرجنسی مارشل لاء لگا دیا گیا
امریکہ کے معروف اخبار کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر بھارت میں بنگلادیش کے خلاف نفرت عیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر