Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونےکا امکان

Now Reading:

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونےکا امکان
جنگ بندی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونےکا امکان

اسرائیل اور  لبنان کی مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی ذرائع نے بتایا ہےکہ  امریکی اور فرانسیسی صدر 36 گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان کرسکتےہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور ہم معاہدے کے قریب ہیں۔

فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہےکہ لبنان میں جنگ بندی مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ جلد نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

اسرائیل اور  لبنان کی مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں۔ اسرائیلی کابینہ اس حوالے سے منگل کو بحث کرے گی۔

د وسری جانب اس حوالے سے حزب اللہ نے ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔

ادھر  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، آج ہونے والے حملوں میں 12 سے زیادہ افراد شہید ہوگئے۔

غزہ کے پناہ گزین کیمپوں، اسپتالوں پر  بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

رفح میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر حماس کے راکٹ حملے میں کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

غزہ میں موسم سرما کی بارش کے بعد ٹھنڈ سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دفتر خارجہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے
عراق کے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی، 50 افراد جاں بحق، تین روزہ سوگ کا اعلان
غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدت برقرار، 24 گھنٹوں میں 93 فلسطینی شہید
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی نے امریکہ کو چین کے مقابلے میں پیچھے دھکیل دیا، ڈیموکریٹس کا انتباہ
شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، سویدا سے شامی فورسز کا انخلا شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر