Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر بھارت میں بنگلادیش کے خلاف نفرت عیاں

Now Reading:

حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر بھارت میں بنگلادیش کے خلاف نفرت عیاں
حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر بھارت میں بنگلادیش کے خلاف نفرت عیاں

حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر بھارت میں بنگلادیش کے خلاف نفرت عیاں

بھارت کی کٹھ پتلی حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر بھارت میں بنگلادیش کے خلاف نفرت عیاں ہوگئی۔

5 اگست 2024 کو بنگلادیش میں عوامی انقلاب نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جس کے بعد وہ بھارت فرار ہوگئیں، اس کے بعد سے بھارتی حکومت کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق پیر کو مظاہرین کے ایک گروپ نے اگرتلہ میں بنگلادیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ کیا اور  توڑ پھوڑ کی۔

ہندو سنگھرش سمیتی نامی گروپ نے پیر کو اگرتلہ میں بنگلادیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں زبردستی گھس کر بنگلادیش کا قومی پرچم اتار دیا اور اشیاء کو بھی نقصان پہنچایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی طرح کا ایک اور واقع 28 نومبر کو کولکتہ میں پیش آیا، کجہاإ مظاہرین کی جانب سے بنگلادیشی قومی پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔

Advertisement

بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ اس واقعے پر ’’گہری ناراضگی‘‘ کا اظہار کرتے ہیں جب کہ بنگلادیش نے بھارتی شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں اپنے قونصل خانے پر مظاہرین کے حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قونصل خانے کی حفاظت میں مقامی پولیس کی کوتاہی واضح طور پر نظر آئی جب کہ اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے تمام اراکین اس حملے سے شدید خوف میں مبتلا ہیں، یہ حملہ گزشتہ جمعرات کو کولکتہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہرے جیسا تھا۔

بنگلادیش نے اس حملے کو سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرتلہ میں بنگلادیش اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے احاطے کی خلاف ورزی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور سفارتی املاک کو کسی بھی صورت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں انقلاب کے بعد سے بھارتی حکومت اور انتہاء پسند گروپوں نے بنگلادیش میں ہندوؤں اور مندروں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں تری پورہ کے اسپتالوں میں اعلان کیا گیا کہ کسی بھی بنگلادیشی کا علاج یہاں نہیں کیا جائے گا جب کہ بھاتی ریاست تری پورہ میں بنگلادیش کے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بند کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت کی حامل امریکی کانگریس نے پہلے امیگریشن بل کی منظوری دے دی
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک
لاس اینجلس میں تیز ہواؤں سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی
ڈونلڈ ٹرمپ کے بطورِ صدر حلف اٹھاتے ہی امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نےمغربی کنارے پر حملے تیز کر دیئے
بائیڈن کے خط میں میرے نام پیغام بہت متاثر کن ہے، امریکی صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر