Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری

Now Reading:

این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری

این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائشیا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ راونگی کی تقریب کا اہتمام کیا۔

40 ٹن امدادی سامان کی کھیپ آج رات بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور انجینئر امیر مقام اور پاکستان میں ملائیشیا کے سفارت خانے کے حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی جہاں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

روانہ کی گئی امدادی کھیپ میں ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کی موجودہ ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے، امدادی سامان میں خیمے، کمبل، لحاف، بستر اور لائف جیکٹس پر مشتمل ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے ملائیشیا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چونکہ خود بھی قدرتی آفات کی زد میں ہے اور ایسی ہنگامی صورتحال میں پیدا ہونے والے مسائل سے بھی واقف ہے لہٰذا ملائیشیا کے ساتھ بحالی کے اس سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

انہوں نے این ڈی ایم اے  اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت سامان ترسیل اور روانگی کے عمل کو سر انجام دینے پر سراہا۔

ملائشیا کے سفارت کار نے فوری امداد فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت کی حامل امریکی کانگریس نے پہلے امیگریشن بل کی منظوری دے دی
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک
لاس اینجلس میں تیز ہواؤں سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی
ڈونلڈ ٹرمپ کے بطورِ صدر حلف اٹھاتے ہی امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نےمغربی کنارے پر حملے تیز کر دیئے
بائیڈن کے خط میں میرے نام پیغام بہت متاثر کن ہے، امریکی صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر