Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور

Now Reading:

اقوام متحدہ، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظورکر لی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کیلئے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے۔امریکہ ، اسرائیل اور دیگر سات ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 13 غیر حاضر رہے۔

جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی اجلاس میں امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی جس کے حق میں 159 ووٹ جبکہ 99 ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے اور 11 غیر حاضر رہے۔

انروا کے حق میں منظور کی گئی قرار داد میں اسرائیل سے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement

قرارداد میں انروا کو غزہ پٹی میں بغیر رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے درکار معاونت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اب تک 44 ہزر 805 فلسطینی شہید ہو اور ایک لاکھ 6 ہزار 257 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت کی حامل امریکی کانگریس نے پہلے امیگریشن بل کی منظوری دے دی
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک
لاس اینجلس میں تیز ہواؤں سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی
ڈونلڈ ٹرمپ کے بطورِ صدر حلف اٹھاتے ہی امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نےمغربی کنارے پر حملے تیز کر دیئے
بائیڈن کے خط میں میرے نام پیغام بہت متاثر کن ہے، امریکی صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر