Advertisement

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 422 زور مکمل، مزید 100 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی، فضائی حملوں میں مزید 45 افرادشہید

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی، فضائی حملوں میں مزید 45 افرادشہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 422 زور مکمل، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے، ہفتے کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 100 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 75 فلسطینی بیت لاھیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری میں شہید ہوئے۔

 اس کے علاوہ جنوبی غزہ کے شہرخان یونس پر اسرائیل کی بمباری میں17 افرا دشہید ہوئے، اسرائیلی طیاروں نےخان یونس میں 2 مقامات کو نشانہ بنایا۔

 غزہ میں خوراک تقسیم کےدوران اسرائیلی حملے میں 3 امدادی کارکن بھی شہید ہوئے، حملے کے بعد امدادی ادارے نے غزہ میں خوراک تقسیم کا کام بند کر دیا۔

 رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے دوران وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں 2700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین غذائی بحران کی صورتحال کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی کے چوتھے روز حزب اللہ کے سربراہ سید نعیم قاسم نے کئی مہینوں کے سرحد پار حملوں اور اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کر دیا۔

 امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ میجر جنرل جیسپر جیفرز کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے بیروت میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار 382 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ  اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار 142 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 961 افراد شہید، 16ہزار 520 زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ
مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں؛ 30 افراد زخمی
حماس سے لڑائی میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے
یوکرین نے روس کی طرف سے لڑنے والے شمالی کوریا کے 2 فوجیوں کو پکڑ لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version