
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر پیشرفت نہ ہوسکی
اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی پر پیشرفت نہ ہوسکی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی میں تاخیر پر ایک دوسرے پر الزامات جارہے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نئی شرائط کی وجہ سے جنگ بندی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اسرائیل نے فوجیوں کے انخلاء اور شہریوں کی واپسی کے لئے نئی شرائط عائد کردی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام لگایا ہے کہ حماس جنگ بندی کے لئے مفاہمت سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
اسرائیلی مذاکرات کار ایک ہفتے بعد مشاورت کے لئے قطر سے واپس آگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News