بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک کو دھمکی پر جواب دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ بیجنگ اقتصادی بلاک کے ساتھی ارکان کے ساتھ تعاون مزید بڑھائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برکس ابھرتی مارکیٹوں کے درمیان تعاون کے لئے اہم پلیٹ فارم ہے، بلاک کا مقصد جامع ترقی اور خوشحالی ہے، تصادم یا تیسرا فریق بننا نہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کیا تھا کہ وہ ڈالر کےعلاوہ دوسری کرنسی کی طرف نہ جائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں اور نہ ہی ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں کسی بھی کرنسی کی حمایت پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News