
جاپان کے جنوب مشرقی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی، جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
جاپانی حکام نے 6.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ جاپان کے جنوب مشرقی صوبے میازکی کے علاقے کیوشو کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقے سے ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News