روس کو امریکا کے ساتھ سربراہ ملاقات میں کوئی جلدی نہیں، روسی سفیر

روس کو امریکا کے ساتھ سربراہ ملاقات میں کوئی جلدی نہیں، روسی سفیر
اسلام آباد: روسی سفیر البرٹ خوریف نے واضح کیا ہے کہ روس کو امریکا کے ساتھ سربراہ ملاقات میں کوئی جلدی نہیں۔
روسی سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں یوکرین جنگ کے تین برس مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان کے یوکرین جنگ میں عدم مخالفت پر مبنی موقف پر مشکور ہے۔
روسی سفیر کا کہنا ہے کہ ممالک نے جان بوجھ کر یوکرین کو روس کے خلاف میدان جنگ بنایا، مغربی ممالک کی سہولت کاری کی بدولت یوکرین میں سال 2024 میں مسلح بغاوت کے ذریعے نام نہاد قوم پرست قوتیں برسر اقتدار آئیں۔
البرٹ خوریف کہتے ہیں کہ روس چاہتا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے اس کے خدشات کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جائے جب کہ روس کسی طور پر یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ روسی فوجوں کو یوکرین میں جنگ کے تمام محاذوں پر کامیابی مل رہی ہے، مغربی ممالک نے روس اور یوکرین تنازع میں انتہائی منفی کردار ادا کیا۔
روسی سفیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادیمیر پوتن کی ملاقات سے پہلے بہت سے امور طے ہونا باقی ہیں۔
البرٹ خوریف نے مزید کہا کہ روس کو امریکا کے ساتھ سربراہ ملاقات میں کوئی جلدی نہیں، روس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یوکرین میں امن اور جنگ بندی کے حوالے سے موقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

