
یونان کے ایوانِ نمائندگان کے سابق اسپیکر اور نیو ڈیموکریسی پارٹی کے رکن کونستاندینوس تاسولاس یونان کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
آج یونان کے صدارتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے میں تاسولاس نے 300 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 160 ووٹ حاصل کئے۔
اس انتخابات میں 276 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جب کہ 24 اراکین غیر حاضر رہے، جن میں 11 نئے بائیں بازو اراکین بھی شامل تھے۔
ٹاسولاس، جو حکمران قدامت پسند پارٹی کے امیدوار تھے، موجودہ صدر کترینا ساکیلاروپولو کی جگہ لیں گے۔
ساکیلاروپولو کی صدارت کی میعاد 13 مارچ کو ختم ہو رہی ہے، اور نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب اسی دن متوقع ہے۔
یونان کے وزیراعظم کریاکوس میچوتاکی نے کونستاندینوس تاسولاس کو نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News