
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے محنت کش طبقے کے علاقے کرداسا میں ایک رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔
متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
مقامی اخبر کے مطابق، ایمبولینسوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا جہاں شہری دفاع کی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، عمارت کا گرنا گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا، تاہم پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
قاہرہ، جو 26 ملین سے زائد افراد کا گھر ہے، میں عمارتوں کے قوانین اور ضوابط کا نفاذ اکثر غیر مساوی طور پر کیا جاتا ہے، جس کے باعث حالیہ برسوں میں شہر میں عمارتوں کے گرنے کے متعدد مہلک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News