
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کے اعلان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا فیصلہ کھلی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ میں ہائی الرٹ رہیں اور اسرائیلی آبادیوں کا بھرپور دفاع یقینی بنائیں۔
اس اعلان کے بعد اسرائیل کی فوجی تیاریوں میں مزید شدت پیدا ہو گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حملے یا خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News