
کینیڈا نے سفید چادر اوڑھ لی؛ مختلف علاقوں میں برفباری سے نظامِ زندگی منجمد، لوگ گھروں میں محصور
کینیڈا نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، مختلف علاقوں میں شدید برفباری سے نظامِ زندگی منجمد ہوگیا جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے بیشتر حصوں میں شدید برفباری کے باعث ڈیڑھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
مختلف شہروں میں برفباری کے باعث کئی ٹریفک حادثات بھی رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید پچیس سے چالیس سینٹی میٹر تک برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News