
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک افغان شہری نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے حملہ آور 24 سالہ افغان شہری کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے جرمنی میں پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پر جرمنی میں چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات عائد تھے اور اس کے خلاف ملک بدری کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔
ریاست باواریا کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ حملہ دہشت گردی ہو سکتا ہے، جو کہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی کی آمد سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ آشافنبورگ میں ہونے والے چاقو حملے کے بعد پیش آیا تھا، جس میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے، اور 28 سالہ افغان شہری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News