
یوکرین کے بارے میں امریکہ اور روس کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کروں گا، صدر یوکرین
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کے بارے میں امریکہ اور روس کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کروں گا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین کے بارے میں کیے گئے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کروں گا، یہ جنگ یوکرین کے خلاف ہے، اور ہمارے انسانی نقصان کا معاملہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز پر امریکہ، یورپ اور یوکرین کو شامل کرنا چاہیے، واضح کیا جائے ٹرمپ جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ضمانت نہ ہونے تک امریکہ سے اقتصادی معاہدہ نہیں ہوسکتا، یوکرینی معدنیات تک امریکہ کا رسائی معاہدہ بھی نہیں ہوسکتا یوکرینی معدنیات تک رسائی کے معاہدے سے صرف امریکہ کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News