
بھارتی وزیراعظم مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، گزشتہ دور صدارت میں بھارتی وزیراعظم مودی سے بہتر تعلقات رہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کریں گے، ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو بھارت کو دے سکتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر بھارت کی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں، امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات آگے بڑھائیں گے۔
نریندر مودی ساتھ پرچیاں لائے اور دیکھ کر پڑھتے رہے، نریندر مودی نے پرچیوں پر لکھا بیان کئی بار دیکھ کر پڑھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہے دوبارہ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، ٹرمپ سے ایک بات سیکھی ہے کہ قومی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مودی بھارت میں اچھا کام کررہے ہیں، بڑے لیڈر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News