Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر گرفتار

Now Reading:

قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر گرفتار

قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر گرفتار

قطری حکومت نے قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو قطر کی ریاستی سیکیورٹی نے تین ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے، اس پر ڈیٹا چوری اور دوسری ریاستوں کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امت گپتا ٹیک مہندرا نامی آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا، قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، قطری حکام کا کسی قسم کی وضاحت نہ دینا معملات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

بی جے پی کے ایم پی ہیمنگ جوشی کے مطابق امت گپتا کے والدین نے قطر جا کر اپنے بیٹے سے ملاقات کی بھرپور کوشش کی لیکن قطری حکام نے ان کو رد کر دیا۔

یاد رہے کہ قطر میں بھارتی جاسوسوں کی حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں، 2022 میں قطری سیکیورٹی نے 8 بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، ان اہلکاروں نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو حساس سب میرین سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔

Advertisement

2023 میں انہیں سزائے موت سنائی گئی مگر فروری 2024 میں قطری امیر کے حکم پر رہا کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلگام واقعہ، مودی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی
پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے
اسرائیلی جبری انخلاء نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا: اقوام متحدہ
امریکہ، غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ واپس، اسٹوڈنٹ ویزوں کی رجسٹریشن بحال
ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد، مسئلہ کشمیر کو ایک ہزار سال پرانا قرار دے دیا
پاکستان اور بھارت کشمیر تنازعہ خودحل کریں گے، صدرڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر