
امریکہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل سے انکار
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں، امریکہ نے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کے دوران آئی ایس کے پی کے دہشت گرد کی گرفتاری کا اعلان کیا، دہشت گرد شریف اللّٰہ نے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں شراکت داری پر ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کے مفادات مشترکہ ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کا تعاون اب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News