Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین اور امریکہ جنگ کےحقیقی خاتمےکیلئےمل کرکام جاری رکھیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Now Reading:

یوکرین اور امریکہ جنگ کےحقیقی خاتمےکیلئےمل کرکام جاری رکھیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
یوکرین اور امریکہ جنگ کےحقیقی خاتمےکیلئےمل کرکام جاری رکھیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

یوکرین اور امریکہ جنگ کےحقیقی خاتمےکیلئےمل کرکام جاری رکھیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ یوکرین اور امریکہ جنگ کےحقیقی خاتمےکیلئےمل کرکام جاری رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدرڈونلڈٹرمپ اوریوکرین کےصدرزیلنسکی کےدرمیان فون پرگفتگوہوئی ہے، صدر زیلنسکی نے جدہ میں یوکرینی، امریکی ٹیموں کےکام کےنتیجہ خیز آغاز پر شکریہ اداکیا۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کی ملاقات نےجنگ کےخاتمے کی طرف بڑھنے میں مدد دی، صدرزیلنسکی نے امریکہ کی حمایت، امن کیلئےکوششوں پرصدرٹرمپ کاشکریہ اداکیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدرٹرمپ نے صدرزیلنسکی کوروسی صدر سے ہوئی گفتگوکےاہم امورسےآگاہ کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نےتوانائی کےخلاف جزوی جنگ بندی پر بھی اتفاق کیا، تکنیکی ٹیمیں آئندہ دنوں میں سعودی عرب میں ملاقات میں مزید تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں نے اتفاق  کیا کہ یہ جنگ کے مکمل خاتمے اور سلامتی کو یقینی بنانےکی طرف پہلاقدم ہوسکتاہے، جبکہ صدرزیلنسکی نےمکمل جنگ بندی اپنانے پر آمادگی کااعادہ کیا۔

Advertisement

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدرٹرمپ نےیوکرین کی بجلی کی فراہمی اورنیوکلیئرپاورپلانٹس پربھی بات کی، امریکہ اپنی بجلی اور افادیت کی مہارت سےان پلانٹس کوچلانےمیں مددگارثابت ہوسکتاہے،  جبکہ صدرزیلنسکی نےجنگی قیدیوں کےتبادلے، انسانی ہمدردی کو آگے بڑھانے پر صدرٹرمپ کاشکریہ اداکیا، اس کے علاوہ صدرٹرمپ نےصدرزیلنسکی سےان بچوں کابھی پوچھاجوجنگ کےدوران لاپتہ ہوگئےتھے، ان میں وہ بچےبھی شامل تھےجنہیں اغواکیاگیاتھا۔

ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ صدرٹرمپ نےوعدہ کیاکہ دونوں فریقین کےساتھ مل کرکام کریں گے، جبکہ گفتگومیں اتفاق ہواکہ تمام فریقین کوجنگ بندی پرکام کرنےکی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر کا چین پر ٹیرف طے کرنے کا اعلان: فیصلہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں متوقع
سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
پہلگام حملہ؛ سری نگر کے کشمیری شہریوں نے اہم سوال اٹھا دیے
بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی طویل فہرست
نیا پوپ کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے، انتخاب 2 ہفتے بعد متوقع
لائن آف کنٹرول پر دراندازی پر بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر