Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا کابل حملے میں ملوث دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر

Now Reading:

امریکی صدر کا کابل حملے میں ملوث دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر
ٹرمپ

چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کروں گا، امریکی صدر

کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

 پاکستان نے سی آئی اے انٹیلیجنس کی بنیاد پر سینیئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو گرفتار کر لیا، داعش کمانڈر محمد شریف اللہ 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر حملے کو امریکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ قرار دیا۔

 کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری کا انکشاف کیا اور اس کی گرفتاری میں مدد دینے پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

 کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے، داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد امریکہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

امریکی میڈیا کے مطابق داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر کو آج امریکہ پہنچایا جائے گا، 26 اگست 2021 کے حملے کے باعث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ امریکی انٹیلیجنس کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔

سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے جنوری میں کانگرس کے سامنے تصدیق کی تھی کہ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری کو صدر ٹرمپ نے ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔

 سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات پر پاکستانی ایلیٹ یونٹ نے پاک افغان سردی علاقے سے دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کو گرفتار کیا جبکہ امریکہ کو 10 روز قبل کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

 کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر