Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا پہلگام واقعے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

Now Reading:

چین کا پہلگام واقعے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
چین

چین کا پہلگام واقعے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

چین نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

بیان میں پہلگام واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے واقعات میں حقائق تک رسائی ناگزیر ہے، تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمہ ہی واحد مؤثر ذریعہ ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے اس واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا، جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت متعدد سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

جوابی طور پر پاکستان نے بھی سخت سفارتی مؤقف اپناتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت معطل کر دی، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی، اور بھارتی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔

Advertisement

پاکستان نے اس واقعے پر عالمی سطح پر غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے مؤثر سفارت کاری کا مظاہرہ کیا۔ نائب وزیر اعظم نے دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین اور روس کے درمیان اہم معاہدہ، پاکستان سمیت 17 ممالک شامل ہونگے
بھارتی جارحیت کے بعد چین نے بھارت کو بڑا دھچکا دے دیا
کون سے معاہدے ٹرمپ کے دورہ قطرمیں طے پاگئے؟تفصیلات آگئیں
آگ بگولا ہندوانتہاپسند،گودی میڈیا اور شیوسینا ترک کمپنیوں کے پیچھے پڑگئے
ایک نئی امید! پابندیاں ہٹنے سے شام پر کیا مثبت اثرات مرتب ہونگے؟
مودی کے گلے میں رافیل طیاروں کی خریداری کا پھندا مزید تنگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر