
پاکستان اور بھارت ذمہ دارانہ حل کیلئے مل کر کام کریں، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجی کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ذمہ دارانہ حل کیلئے مل کر کام کریں۔
امریکی محکمہ خارجی کی ترجمان ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاک بھارت ہم منصب سےرابطہ کررہے ہیں، امریکہ دونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی ختم کرنے پرکام کررہاہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پیشرفت قریب سےمانیٹر کررہے ہیں، اور پہلگام واقعےکےحملہ آوروں کوکٹہرےمیں لانےکا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
ٹیمی بروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومت کے ساتھ کئی سطح پر رابطے میں ہیں، دنیاپاکستان اوربھارت کی صورتحال کودیکھ رہی ہے، امریکی وزیرخارجہ جلدپاک، بھارت وزرائےخارجہ سےرابطہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News