Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد، مسئلہ کشمیر کو ایک ہزار سال پرانا قرار دے دیا

Now Reading:

ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد، مسئلہ کشمیر کو ایک ہزار سال پرانا قرار دے دیا
ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد، مسئلہ کشمیر کو ایک ہزار سال پرانا قرار دے دیا

ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد، مسئلہ کشمیر کو ایک ہزار سال پرانا قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر متنازع بیان دے بیٹھے، انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تاریخ سے لاعلمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو “ایک ہزار سال پرانا” قرار دے دیا۔

ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کوئی نئی بات نہیں، بلکہ یہ معاملہ صدیوں پرانا ہے۔ ان کے بقول، “پاکستان اور بھارت ایک ہزار سال سے کشمیر پر لڑ رہے ہیں، بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ عرصے سے۔”

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ دونوں ممالک کے لیڈران کو جانتے ہیں، مگر انہوں نے اس بات سے گریز کیا کہ وہ ان رہنماؤں سے رابطہ کریں گے یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے مسئلہ کا حل نکال لیں گے، کیونکہ یہ صورتحال بہت دیر سے جاری ہے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ طیارے میں موجود کسی صحافی نے یہ تصحیح نہیں کی کہ مسئلہ کشمیر دراصل 1947 میں تقسیم ہند کے بعد پیدا ہوا، نہ کہ ڈیڑھ ہزار سال قبل۔

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی کے گلے میں رافیل طیاروں کی خریداری کا پھندا مزید تنگ
شکست خوردہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار؛ گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر
مودی کی تصویر نے پول کھول دیا، ایس-400 کی تباہی کا اصل راز سامنے آ گیا
امریکی صدر سعودی عرب کے بعد قطر پہنچ گئے
’’مودی کا امریکی صدر کے دبائو میں آنا انتہائی شرمناک ہے‘‘ بھارتی دفاعی ماہر
برطانوی پارلیمنٹ میں سندھ طاس معاہدے پر بحث، معاہدے کی اہمیت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر