Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام واقعہ پر امریکی ردعمل: دہشتگردی کی مذمت، کشمیر پر مؤقف سے گریز

Now Reading:

پہلگام واقعہ پر امریکی ردعمل: دہشتگردی کی مذمت، کشمیر پر مؤقف سے گریز
پہلگام واقعہ پر امریکی ردعمل: دہشتگردی کی مذمت، کشمیر پر مؤقف سے گریز

پہلگام واقعہ پر امریکی ردعمل: دہشتگردی کی مذمت، کشمیر پر مؤقف سے گریز

واشنگٹن: امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے، تاہم جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق کوئی بھی مؤقف اپنانے سے گریز کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس، نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تاہم، جب ان سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ دورِ صدارت میں پاک-بھارت تعلقات پر ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے سوال کیا گیا، تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم اسے بغور مانیٹر کر رہے ہیں۔ اس وقت ہم جموں یا کشمیر کے اسٹیٹس پر کوئی مؤقف نہیں اپنارہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو اس حوالے سے پہلے ہی اظہارِ خیال کر چکے ہیں، اس لیے وہ ذاتی طور پر مزید کچھ کہنے سے گریز کریں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے میں 26 بھارتی سیاح مارے گئے، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کا واٹس ایپ پر الزام: کیا صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کو دیا جا رہا ہے؟
ایران، اسرائیل جنگ، ایک دوسرے کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول کے دعوے، دونوں ممالک کے تباہ کن حملے، ٹرمپ کا ایران سے غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ
ایران کااسرائیل پرپھر حملہ،امریکی بحریہ خلیج فارس منتقل ہوناشروع،فضائیہ بھی الرٹ
ایران اکیلا نہیں ہے ، شمالی کوریا نے بھی اپنی سمت طے کرلی
روسی صدر نے ترمپ کے ٹوئٹ کو عالمی امن کے لئے بڑی دھمکی قراردیدیا
امریکی بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ منتقلی،عالمی سطح پرہلچل،چین کا ردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر