
دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کےمشترکہ مفادات ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا داعش دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتاہے، دہشت گردی کےخلاف دونوں ممالک میں تعاون انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنےکےمستحق ہیں، پاکستان سےمل کردہشت گردوں کوان کی پُرتشدد کارروائیوں کیلئےجوابدہ بنائیں گے۔
ٹیمی بروس نے مزید یہ بھی کہا کہ امریکی اورپاکستانی شہریوں کےتحفظ کی کوششوں میں پاکستان کےثابت قدم ساتھی رہیں گے، پاکستان اورامریکہ مل کرمحفوظ خطےکوفروغ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News