Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا چین پر ٹیرف طے کرنے کا اعلان: فیصلہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں متوقع

Now Reading:

امریکی صدر کا چین پر ٹیرف طے کرنے کا اعلان: فیصلہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں متوقع
امریکی صدر کا چین پر ٹیرف طے کرنے کا اعلان: فیصلہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں متوقع

امریکی صدر کا چین پر ٹیرف طے کرنے کا اعلان: فیصلہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں چین کے لیے درآمدی ٹیرف کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، “چین کے ساتھ ہماری ڈیلنگ بہت اچھی ہوگی، اور انہیں معاہدہ کرنا ہی پڑے گا۔ اگر وہ نہ بھی کریں تو ہم خود ڈیل طے کریں گے۔”

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں نرمی کا دارومدار مکمل طور پر چین کے رویے اور اس کی قیادت کے اقدامات پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے اور موجودہ ٹیرف میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر دیگر ممالک کے حوالے سے بھی اہم بیانات دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے گاڑیوں کی درآمد پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے اور کینیڈین کاروں پر ٹیرف میں اضافے کا امکان موجود ہے۔

Advertisement

ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ، “ہم کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں، مگر ہم ان کی کاریں نہیں چاہتے،”

یاد رہے کہ امریکہ نے چینی مصنوعات پر اب تک 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں، جبکہ چین نے بھی جوابی کارروائی میں امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لاگو کر رکھے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے، اور کسی معقول حل تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی سرکار کے ظلم کے ستائے سکھ بغاوت پہ اتر آئے
بھارت کی آبی جارحیت، چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
بنگلہ دیشی باشندوں کی بھارت سے جبری بے دخلی شروع،ڈھاکاکی تصدیق
ایک اور عالمی ہزیمت، سرحدی جاسوسی کیلئے بھیجاگیابھارتی سیٹلائٹ مشن ناکام
امریکا میں قدرت کا خوفناک حملہ، طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 27 افراد ہلاک
پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، نیویارک ٹائمز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر