
اگر ایران مذاکرات نہیں کرتا تواس کیلئے بہت براہوگا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرٹرمپ ایران کےساتھ بات چیت کیلئےتیارہیں، اگر ایران مذاکرات نہیں کرتا تو اس کیلئےبہت براہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہفتے سے عمان میں شروع ہورہے ہیں، دنیاکومزید محفوظ بنانےکیلئے یقینی بنانا ہوگا کہ ایران جوہری ہتھیارنہ بناسکے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے برما میں زلزلہ متاثرین کیلئے 9 ملین ڈالرز کی امداد جاری کی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئےدوست ممالک کےساتھ مل کرکام کررہےہیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پرصدرٹرمپ نےنیتن یاہو سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں ایران کو جوہری ہتھیار تک رسائی کی اجازت نہ دینے پر اتفاق ہوا، جبکہ اسرائیلی مغویوں کی رہائی کیلئےصدرنےنیتن یاہو سے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں، ٹرمپ غزہ کےمسئلےکو ہمیشہ کیلئے حل کرناچاہتےہیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کےعمل کاآغازہواہے، ورلڈ فوڈ پروگرام سےمنسلک یوایس ایڈ کے 85 فیصد منصوبےجاری ہیں، ہم نےصرف کچھ ملکوں کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام ختم کیےہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغانستان اوریمن میں ورلڈ فوڈ پروگرام بند کیےہیں، ان دونوں ممالک میں دہشت گرد ان پروگرام سےفائدہ اٹھارہےتھے، امریکہ کو محفوظ بنانےکیلئے روزانہ کی بنیاد پرویزے منسوخ کیےجارہےہیں۔
ٹیمی بروس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان پر سفری پابندی عائد کرچکے ہیں، جنوبی سوڈان امریکہ میں غیرقانونی طورپرموجود اپنےشہریوں کوواپس لے، اگر یہ اپنے شہریوں کو واپس نہیں لیتا تو فیصلے پر نظرثانی نہیں کریں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید یہ بھی کہا کہ یوکرین کی جانب سےشمالی کوریا، چینی فوجیوں کی گرفتاری کی خبریں تشویشناک ہیں، وزیرخارجہ کہہ چکے ہیں کہ کچھ ہفتوں میں معلوم ہوجائےگاروس امن کیلئےکتنا سنجیدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News