
پاک امریکہ وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، انسداد دہشتگردی پر تعاون جاری رکھنے پر زور
نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشتگردی پر تعاون جاری رکھنے پر زوردیا۔
امریکی محکمہ کے ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے محمد شریف اللہ کی گرفتاری اور امریکہ منتقلی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشتگردی تعاون اہم ہے۔
مارکو روبیو نے قانون نافذ کرنے میں پاکستانی تعاون پر زور دیا، اس کے علاوہ غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر بھی بات کی۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاکستان پر امریکی ریسیپروکل ٹیرف پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ دونوں ممالک میں متوازن اور منصفانہ تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان ٹمی بروس نے بتایا کہ مارکو روبیو نے اہم معدنیات پر ممکنہ تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے امریکی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں تجارتی مواقع بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا۔
ٹمی بروس کے مطابق پاکستان یکم جنوری سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن چکا ہے، جبکہ پاکستان کی یو این سیکیورٹی کونسل رکنیت کے دوران تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News