Advertisement

امریکی وزیر دفاع بڑی مشکل میں پھنس گئے، حساس فوجی معلومات اہلیہ سے شیئر کرنے کا الزام

 امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ حساس فوجی معلومات شیئر کی ہیں۔

یہ الزامات ان پر دوسری بار عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے کمرشل میسجنگ ایپ سگنل کے ذریعے غیر مجاز افراد سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا۔

الزامات کے مطابق ہیگستھ نے یمن پر کی جانے والی فضائی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات ایک نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، جس میں ان کی اہلیہ، بھائی اور وکیل شامل تھے۔

وزیر دفاع نے ان الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی میڈیا کا طریقہ ہے۔ وہ ناراض سابق ملازمین کے نامعلوم ذرائع استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میرے ساتھ یہ حربہ کامیاب نہیں ہوگا۔

وائٹ ہاؤس نے بھی وزیر دفاع کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری تنقید کو مسترد کیا ہے۔ تاہم، پیٹ ہیگستھ کو سابق ساتھیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مخالفت کا سامنا ہے۔

Advertisement

تین سابق عملے کے ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی برطرفیوں پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، جبکہ ان کے سابق پریس سیکریٹری نے ان کی برطرفی کا اشارہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version