
پہلگام واقعہ، مودی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی، مودی کی مسلم دشمنی مہم پر اپنے ہی لوگ چیخ اٹھے۔
مودی سرکار ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کر مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف، کشمیری مسلمانوں کو بدنام کر کے ان کے گھروں کو نشانہ بنارہی ہے۔
اتراکھنڈ میں دہشتگردی کا جھوٹا لیبل لگا کر بلڈوزر کے ذریعے متعدد مساجد اور سینکڑوں کشمیری مسلمانوں کے گھر مسمار کر دیے، جبکہ دوسری جانب بھارتی عوام نے مودی کا نفرت انگیر بیانیہ مسترد کرتے ہوئے پہلگام حملے کے دوران بھارتی سیاحوں کی کشمیری مسلمانوں کے اچھے رویے کی تعریف کی۔
بھارتی سیاح نے کہا کہ پہلگام حملے میں کشمیریوں نے بھارتی سیاحوں کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی، کشمیری مسلمانوں نے حملے کے دوران ہماری جان بچائی اور رہنے کو چھت دی۔
اس ضمن میں سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مودی کا نفرت انگیز بیانیہ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی مسترد کر دیا گیا ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی طاقت بنانے پر مودی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News