
ایسٹر کے احترام میں روس کا یوکرین پر حملے نہ کرنے کا اعلان
ماسکو: روس نے ایسٹر کے احترام میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے 21 اپریل تک یوکرین پر حملے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ایسٹر کے احترام میں روس 21 اپریل تک یوکرین پر حملے نہیں کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ عارضی جنگ بندی کے تحت انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ شہری ایسٹر کی مذہبی رسومات اور خوشیاں پرسکون ماحول میں مناسکیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے ہمیشہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں اور کبھی بھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس نے ہمیشہ عالمی برادری کی کوششوں کا مثبت جواب دیا ہے، خاص طور پر امریکا اور چین کی ان خواہشات کا احترام کیا ہے جو وہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے رکھتے ہیں۔
روسی صدر نے یوکرین پر الزام عائد کیا کہ اس نے جنگ بندی کے معاہدوں کی 100 بار خلاف ورزی کی اور کئی مواقع پر روسی توانائی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
پیوٹن نے واضح کیا کہ یوکرین کے جارحانہ اقدامات کا روس ہمیشہ مناسب جواب دیتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News