
ویٹی کن: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھرکے 1.39 ارب کیتھولک عیسائیوں کےنئے روحانی پیشوا کے لیے سر جوڑ لیے گئے۔
نیا پوپ کون ہوگا؟ انہیں منتخب کرنے کے لیے تمام وہ 138 کارڈینلزجن کی عمر 80سال سے کم ہے اورجنھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے جلد ویٹی کن میں جمع ہونگے۔
ان 138 کارڈینلز میں سے اکثریت کو پوپ فرانسس نے اپنی زندگی میں خود مقرر کیاتھا۔نیا پوپ کون ہوسکتاہے اس سلسلے میں فرانسس کے انتقال کے بعدکئی نام زیرِغور ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔
گھانا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیٹرٹرکسن سابق سربراہ برائے انصاف و امن کونسل،ایک متوازن نظریات رکھنے والے قدامت پسند رہنما سمجھے جاتے ہیں۔
فلبپائن سے تعلق رکھنے والے کارڈینل لوئس ٹیگلے غربت کے خاتمے اورسماجی انصاف پرزوردیتے ہیں اور پوپ فرانسس کے ویژن کے قریب ترخیال کیے جاتےہیں۔
ہنگری کے کارڈینل پیٹرایرڈو ایک اورروایتی قدامت پسند اور مشرقی عیسائیوں کے ساتھ مکالمے کے حامی ہیں۔
ویٹی کن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ اٹلی سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیتروپرولین سفارتی تجربہ رکھتے ہیں جنہیں مضبوط امیدوار سمجھاجارہاہے۔
اٹلی سے تعلق رکھنے والے کاڈینل ماتیوزپی سماجی ہم آہنگی کے داعی ہیں جبکہ پشپوں کے سنود کے سیکریٹری جنرل اور پوپ فرانسس کے قریبی متمد مالٹا کے کارڈینل ماریو کریخ بھی مضبوط امیدواہیں۔
نئے پوپ کے انتخاب کےلئے اجلاس اگلے 2سے 3 ہفتوں میں متوقع ہے۔اس وقت دنیا بھر میں پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد 9 روزہ سوگ منایا جارہاہے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News