Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

Now Reading:

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا
روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت خطے میں امن کو تہہ و بالا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت سوز مظالم بھی ڈھا رہا  ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زائد فوج نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہی ہے جب کہ بھارتی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھی بدترین سلوک روا رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز  کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دہلی سے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر انڈمان منتقل کیا، روہنگیا پناہ گزینوں کو کشتی کے ذریعے بحیرہ انڈمان عبور کروا کر زبردستی میانمار کے ایک جزیرے میں اتارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 250 روہنگیا پناہ گزینوں کو مقامی افراد نے واپس بھیج دیا

اقوام متحدہ نے بتایا کہ پناہ گزین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے مگر تاحال ان کے بچ جانے کی کوئی خبر نہیں آئی۔

Advertisement

میانمار میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھیکنا، اشتعال انگیزی سے کم نہیں، اس واقعے کی مزید معلومات اور گواہ طلب کئے جا رہے ہیں۔

ٹام اینڈریوز نے کہا کہ بھارتی حکومت سے بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے حساب دے، ایسے اقدامات پر گہری تشویش ہے جو بین الاقوامی تحفظ کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 3 مارچ 2025 کو اینڈریوز نے بھارت کو مراسلہ بھیجا جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کی زبردستی واپسی پر تشویش ظاہر کی گئی، ٹام اینڈریوز نے بھارت سے حراستوں کے خاتمے اور حراستی مراکز تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی

دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ بھارتی بحریہ کا غیر انسانی رویہ ہندوتوا ذہنیت،  نفرت اور عدم برداشت پر مبنی سوچ کو فروغ دیتا ہے، بھارتی مسلح افواج کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کریں۔

دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف پاک بحریہ کسی بھی آپریشن میں یہ نہیں دیکھتی کہ جس کو بچایا جا رہا ہے اس کی قومیت یا مذہب کیا ہے؟، پاک بحریہ  نے کئی واقعات میں بھارتی  اور ایرانی سمندری مسافروں اور ماہی گیروں کو بچایا جس میں بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
ایران کا “بشارت الفتح” آپریشن کا آغاز، قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ
ایران امریکا تعلقات کی تاریخ، 1953 کی حکومت تبدیلی سے ٹرمپ کی فضائی کارروائی تک
ایران کی آبنائے ہرمز بند کرنیکی دھمکی کام کر گئی، امریکا کی چین سے مداخلت کی درخواست
امریکی حملے میں بی-2 بمبار طیاروں نے کس طرح ایرانی دفاعی نظام کو دھوکہ دیا، جانیے
امریکا ایران کے خلاف یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کر سکتا ہے، اسرائیلی میڈیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر