Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’مودی کا امریکی صدر کے دبائو میں آنا انتہائی شرمناک ہے‘‘ بھارتی دفاعی ماہر

Now Reading:

’’مودی کا امریکی صدر کے دبائو میں آنا انتہائی شرمناک ہے‘‘ بھارتی دفاعی ماہر
’’مودی کا امریکی صدر کے دبائو میں آنا انتہائی شرمناک ہے‘‘ بھارتی دفاعی ماہر

بھارتی دفاعی ماہر سشانت سنگھ نے بھاری وزیرعظم نریندر مودی اور بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندری مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دبائو میں آنا انتہائی شرمناک ہے۔

بھارت کے دفاعی ماہر سشانت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی دیرینہ حکمت عملی تھی کہ پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بحران دو طرفہ کے مسئلے طور پر دیکھا جائے گا نہ کہ عالمی سطح پر لے جایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ مودی کو اپنے دعوئوں سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے، جہاں اس نے کہا تھا کہ پاکستان کیساتھ کوئی امن قائم نہیں کیا جائے گا۔

سشانت سنگھ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان دونوں کو عظیم قومیں کہہ کر ایک صف میں کھڑا کردیا، یہ بھارتی خارجہ پالیسی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے جو بھارت کو کئی دہائیاں پیچھے لے گیا ہے۔

بھارتی میڈیاپر تنقید کرتے ہوئے سشانت سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی اپنی اس شکست کو بھی گودی میڈیا کے ذریعے کامیاب قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کے کردار کوپس پشت ڈال دے گا۔

Advertisement

بھارتی دفاعی ماہر نے کہا کہ مودی نے اپنے دور حکومت میں یہ بیانیہ بنایا کہ ہماری لڑائی چین کے ساتھ ہے پاکستان کیا چیز ہے، تاہم موجودہ صورتحال بہت شرمناک ثابت ہوئی اور بھارتی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے۔

سشانت سنگھ نے کہا کہ اچھے حکمران ملک کو آگے لیجانے کیلئے دیگر آپشنز بشمول، سفارتی کاری، تجارت اور عوامی سطح کے رابطوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ مودی نے دیگر موثر آپشنز کو استعمال نہ کرکے خود کو کمزور کردیا اور صرف فوجی کارروائی پر انحصار کی غلطی کی۔

بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے مسلسل جھوٹ کی وجہ سے ہمارے سچ کو بھی بین الاقوامی سطح پر نظر انداز کردیا گیا، جبکہ پاکستانی میڈیا چینلز بین الاقوامی سطح پر مستند رپورٹنگ کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہے۔

سشانت سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں بشمول 3 رافیل طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا جس کی تردید بھارت کی جانب سے بھی نہیں کی گئی، پاکستان کے اس دعوے کی اہمیت جنوبی ایشیا سے باہر بین الاقوامی سطح تک جاتی دکھائی دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس ساری صورتحال میں شرمناک کردار ادا کرتے ہوئے جھوٹ کو پھیلایا، اگر کسی بھارتی میڈیا پلیٹ فارم نے سچ سامنے لانے کی کوشش کی تو اس کو دبا دیا گیا۔

سشانت سنگھ نے کہا کہ سچ سامنے لانے پر دی وائر چینل کو بلاک کر دیا گیا اور دی ہندو پر بھارتی طیارے کی تباہی کی خبر کو ہٹوا دیا گیا، دلچسپ امر یہ ہے کہ تمام بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز نے سٹیلائیٹ کے ذریعے بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے رپورٹ کیا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے حوالے سے ہمارے کئی صحافیوں اور ایڈیٹرز کا کردار شرمناک رہا، ان صحافیوں اور ایڈیٹرز نے جھوٹی خبریں پھیلا کربھارتی میڈیا کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

سشانت سنگھ نے اعتراف کیا کہ بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کا چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونا جیو اسٹرٹیجک سطح پربہت اہمیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کے غزہ میں مظالم تیز، گھروں پر بلڈوزروں سے چڑھائی، مزید 86 شہید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا روحانی لمحہ آج، امتِ مسلمہ کی نظریں بیت اللہ پر
امریکی صدر کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ٹرمپ نے مخالفین کو گھٹیا، خاتون رکن کو چوہیا کہ ڈالا
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، میڈیا رپورٹ
دنیا صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے ! ، غزہ کے مظلوم تاحال جنگ بندی کے منتظر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر