
لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ زیر بحث آیا، جس پر اراکین نے پانی کے وسائل کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
پارلیمانی رکن جیمز فرَتھ نے معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اس نوعیت کے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔
اس دوران برطانوی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سندھ طاس معاہدے کی حساسیت اور خطے پر اس کے اثرات کا مکمل ادراک ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کو موجودہ سفارتی تعاون اور معاہدوں کو برقرار رکھتے ہوئے کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے معاہدوں کو تنازعات کا ذریعہ بنانے کے بجائے، انہیں کشیدگی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News