Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکست خوردہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار؛ گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر

Now Reading:

شکست خوردہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار؛ گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر
شکست خوردہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار؛ گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر

نئی دہلی: شکست خوردہ بھارتی حکومت نے ایک طرف گودی میڈیا کو تو کھلی چھوٹ دے دی ہے جب کہ غیر ملکی میڈیا مسلسل نشانے پر ہے۔

مودی سرکار کے آزادی صحافت پر حملے جاری ہیں اور غیر ملکی میڈیا کو نشانے پر رکھا ہوا ہے جب کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ ہے۔

مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرأت کرنے والے کو خاموش کرا دیا جاتا ہے، نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔

بھارت میں چین اور ترکی کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز،  سنہوا نیوز اور ٹی آر ٹی ورلڈ جیسے معروف چینلز کو بھی بھارت میں پابندی کا سامنا ہے۔

مودی کی آزادی صحافت پر حملے کے خلاف سکھ تجزیہ کار بھی بول اٹھے اور کہا کہ مودی ہندوتوا کا سپورٹر ہے، مودی سرکار سے اپنی ہار تسلیم نہیں ہو پا رہی۔

Advertisement

سکھ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ جب کوئی مودی سرکار کو آئینہ دکھاتا ہے تو وہ ان میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کردیتی ہے، مودی سرکار مشکل میں پھنس چکی ہے۔

Advertisement

چین میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد خبر رساں اداروں نے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نقصان پہنچنے سے متعلق رپورٹس چلائیں۔

بھارتی سفارتخانے نے گلوبل ٹائمز کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برائے مہربابی خبریں چلانے سے پہلے ان کی تصدیق کر لیا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت حکومت پاکستان کے کئی سرکاری اداروں اور صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کرچکا ہے۔ آزادی صحافت پر مودی کا تسلط بھارت میں جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا روحانی لمحہ آج، امتِ مسلمہ کی نظریں بیت اللہ پر
امریکی صدر کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ٹرمپ نے مخالفین کو گھٹیا، خاتون رکن کو چوہیا کہ ڈالا
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، میڈیا رپورٹ
دنیا صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے ! ، غزہ کے مظلوم تاحال جنگ بندی کے منتظر
ایرانی قدس فورس کے کمانڈربریگیڈیئرجنرل اسماعیل قاآنی زندہ ہیں! منظرعام پرآگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر