
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس/ فوٹو
لڑائی روک کر جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ میری امن کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی۔
یہ بات انہوں نے پاکستان اور روس کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انتونیو گوتریس نے کہاکہ ایرانی کی خودمختاری اور عالمی قوانین کا احترام کیاجائے۔ ان کا کہناتھاکہ محفوظ سمندری راستوں کو یقینی بنایاجائے۔
انہوں نے کہاکہ خطے کے شہری مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ان کا کہناتھاکہ سفارتکاری کو موقع دیں ،شہریوں کا تحفظ کریں۔
انتونیو گوتریس نے کہاکہ اقوام متحدہ امن کی ہرکوشش کی حمایت کرے ۔ اجلاس میں آئی اے ای اے کے سربراہ نے امریکی حملے کی شدید مخالفت کی۔
انہوں نے کہاکہ امریکا کی بمباری سے کشیدگی مزید پھیل گئی۔ انہوں نے درخواست کی آئی اے ای اے کو ایرانی تنصیبات کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
ان کاکہناتھاکہ ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اصفہان میں امریکی حملے میں ملحقہ عمارتوں کوبھی نشانہ بنایاگیا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ نے مزید کہاکہ مشرق وسطیٰ کو صرف امن چاہیے اور راستہ صرف سفارتکاری ہے۔
چین کی جانب سے امریکی حملے کی شدید مذمت
چین کے نمائندہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا نے ایران کے پرامن پروگرام پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ چین،پاکستان اور روس نے جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے ۔
برطانوی نمائندے کا کہناتھاکہ امن کی طرف واپس لوٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے پاس ایٹمی طاقت نہیں ہونی چاہیے۔
غزہ کی صورتحال پرآنکھیں بند نہ کی جائے، روسی مندوب
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی مندوب نے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کی صورتحال پرآنکھیں بند نہ کی جائیں۔
ان کا کہناتھاکہ امریکا نے حملہ کرکے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ انہوں نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔
روسی مندوب نے کہاکہ امریکی حملے سے دیگر ممالک بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کیا کہا؟
پاکستانی مندوب نے ایران کے ساتھ غزہ میں بھی غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
عاصم افتخار نے امریکا کی ایرانی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی جوہری پروگرام کا ایسا حل نکالیں جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔ انہوں نے ہنگامی اجلاس بلانے پر سامتی کونسل کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کو بے قابو ہونے سے پہلے سنبھالنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا سفارتی حل کے لئے پاکستان ہر سطح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News