ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دیدی

ایران اور آئی اے ای اے / فوٹو
ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ ایرانی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل کی منظوری بدھ کے روز دی گئی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے سے جوہری تنصیبات سلامتی کی واضح اور موثر ضمانت طلب کی ہے۔ ضمانت نہ ملنے تک آئی اے ای سے کوئی بھی تعاون نہیں کیا جائےگا۔
آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا یہ بل ایرانی پارلیمنٹ نے منظور کرلیا ہے ۔ ایران کے سرکاری تشریاتی ادارے کے مطابق بل پر عمل درآمد کےلئے اسے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منظور درکارہوگی۔
سپریم نینشنل سیکیورٹی کونسل کی منظوری کے بعد آئی اے ای اے سے تعاون باضابطہ طور پرمعطل کردیاجائےگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

