
آئرلینڈ کے ایک مشہور یہودی ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) فائٹر میک کورری کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں ایک زبردست پیغام دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فائٹ کے دوران اور جیت کے بعد ان کے طرزِ عمل نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی ہے۔
ایک حالیہ ایم ایم اے مقابلے میں یہودی آئرش فائٹر میک کورری نے اپنے اسرائیلی حریف پر غالب آکر نہ صرف فائٹ جیتی بلکہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار بھی کیا۔
آئرش کھلاڑی میک کورری اسرائیلی کھلاڑی کو زور دار مکے مارتا رہا اور فری فلسطین کے نعرے لگاتا رہا ۔۔بالاخر اسرائیلی کو بچھاڑ کر اپنی جیت فلسطین کے نام کر دی اور فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔ pic.twitter.com/mr93FFms6I
Advertisement— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) June 1, 2025
مقابلے کے دوران میک کورری اسرائیلی فائٹر پر مسلسل حملے کرتے رہے اور جیتنے کے بعد انہوں نے نہ صرف فلسطینی پرچم لہرایا بلکہ ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔
فائٹ کے بعد جب فاتحانہ انداز میں میک کورری نے فلسطینی پرچم بلند کیا تو شائقین نے بھی تالیاں بجاکر ان کے اس اقدام کی حمایت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے رِنگ کے وسط میں کھڑے ہوکر زور و شور سے ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے لگائے اور اپنی جیت کو فلسطینی عوام کے نام کیا۔
یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین تک پہنچ چکی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لوگوں کی بڑی تعداد میک کورری کے جذبے اور انسانیت کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے کھلاڑیوں، فنکاروں اور سماجی شخصیات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ میک کورری کا یہ عمل اس سلسلے کی ایک تازہ مثال بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News