
شہید ابوعلی الخلیل / فائل فوٹو
قم پر اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کا محافظ بیٹے سمیت شہید ہوگیا۔ حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کردی گئی ۔
اسرائیل کے ایرانی شہر قم پرحملے میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا محافظ شہید ہوگیا۔اسرائیلی ڈرون نےرہائشی عمارت کی بالائی منزل کونشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللہ کےشہید سربراہ حسن نصراللہ کے خصوصی محافظ کوبیٹے سمیت شہیدکیاگیا۔
حزب اللہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایاگیا۔
ابوعلی الخلیل حسن نصراللہ کےمحافظ اورخصوصی مشیرسمجھےجاتےتھے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوعلی الخلیل آخری بارحسن نصراللہ کےجنازےمیں نظرآئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News