ترجمان روسی وزارت خارجہ / فائل فوٹو
روس نے امریکا کو واضح وارننگ دیدی ۔ روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی باز رہے۔
بیان میں کہا گیاکہ امریکا کا ایران اسرائیل جنگ میں فریق بننامشرقِ وسطیٰ کا امن خطرے میں ڈال دے گا۔
روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ کشیدگی میں کمی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ہم ایران اور اسرائیل سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ روس کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کیخلاف اسرائیل کی فوجی مدد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بھی مبہم سا اشارہ دیا کہ میں ایسا کر بھی سکتا ہوں۔
مزید براں یہ کہ اسرائیل اورجرمنی سمیت دیگر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری مراکز کو تباہ کرنے کی صلاحیت صرف امریکا کے پاس ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
