جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم

جنسی اسکینڈل پرکارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، شاہی محل چھوڑنے کاحکم جاری کردیا گیا۔
برطانوی شہزادے چارلس III نے اپنے بھائی اینڈریو سے شہزادے کا خطاب چھین کر انہیں فوری طور پر شاہی محل چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔ یہ حکم گزشتہ روز جاری کیاگیا تھا۔
شاہی محل کی جانب سے آخر کار جنسی اسکینڈل پر فیصلہ کن کارروائی کر دی گئی ۔ شہزادے اینڈریو پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکی خاتون ورجینیا گیفری کے ساتھ اس وقت جنسی زیادتی کی جب وہ نوعمر تھی۔
آنجہانی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے اور کنگ چارلس کے چھوٹے بھائی، 65 سالہ اینڈریو کو زیادتی کیس اورجنسی اسمگلر ایپسٹین سے تعلقات پرتحقیقات کا سامنا تھا ۔
2022 میں، اینڈریو کو جیفری ایپسٹین سے گہرے روابط اور نابالغ لڑکی کے مسلسل جنسی استحصال پرمتعدد شاہی فرائض سے ہٹا دیا گیا تھا ۔
اینڈریو کو جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین کے ساتھ گہرے تعلقات پر 2019 میں اپنے شاہی فرائض سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔
جیفری ایپسٹین جنسی اسمگلنگ کا مقدمہ زیرسماعت تھا کہ انہوں نے 2019 میں امریکی جیل میں خودکشی کر لی تھی۔
2021 میں ورجینیا گیفرے نے جنسی اسمگلرجیفری ایپسٹین اوربرطانوی شہزادہ اینڈریو کیخلاف عصمت دری اور جنسی زیادتی کا الزامات لگائے ۔ جس پر مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
ورجینیا گیفرے نے دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ 17 سال کی تھی تو اسے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اور 3 سال تک جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
واضح رہے کہ ان الزامات کے بعد ورجینیا گیفرے نے 41 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی۔ ورجینیا گیفرے ایک دوست کے بہکاوے میں آکر جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین کے ہتھے چڑھ گئی تھیں۔
بعد میں الزامات سامنے آئے کہ گیفرے کو کم عمری میں کم از کم 3 سال تک شہزادہ اینڈریو اور جیفری ایپسٹین جنسی استحصال کا نشانہ بناتے رہے ۔
King Charles III has stripped Prince Andrew of all his royal titles and privileges.
Clash Report is now on YouTube!
https://www.bolnews.com/urdu/world/2025/10/584915/amp/ pic.twitter.com/ATMW1QEUZx
— Clash Report (@clashreport) October 31, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

